پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سموگ: ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنے کا حکم،پارک جانے پر بھی پابندی،پولیس کے چھاپے،درجنوں مقدمات

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث لاہور میں مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت عالیہ نے اتوار کو صوبے بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔محکمہ ماحولیات نے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد ڈویژنز میں چڑیا گھروں، عجائب گھروں اور کھیل کے میدانوں میں داخلے پر پابندی لگادی، پنجاب پولس نے انسداد اسموگ کریک ڈاؤن کے دوران 58 مقدمات درج کرکے 23 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ساڑھے 7 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کردیے۔عدالت نے لاہور میں ٹرکوں اور ٹریلرز کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کا حکم دیدیا،ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ڈولفن پولیس اور پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کے لیے اقدامات کا کہتے رہے، ہیوی ٹریفک کا دھواں آلودگی کی اصل وجہ ہے، اگر لاری اور بسوں کو نوٹس دیے ہیں تو اب تک بند کیوں نہیں ہوئیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ دھواں چھوڑنے والی بسوں کو 50، 50 ہزار جرمانہ کریں تو کیسے ٹھیک نہیں ہوں گی،جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایسا حکم نہیں دینا چاہتے جس پر عملدرآمد ممکنہ نہ ہو، ورک فرام ہوم کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا، شادی پر ون ڈش تو کردی لیکن وہاں پر رش کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

دریں اثنا محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد ڈویژنز میں چڑیا گھروں، عجائب گھروں، پارکوں اور کھیلوں کے مقامات میں داخلے پر 17 نومبر تک پابندی عائد کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button