انٹر نیشنلتازہ ترین

کیلیفورنیا:چھوٹا طیارہ تباہ،2افراد ہلاک،18زخمی

 

واشنگٹن:(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ کمرشل عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

حادثہ لاس اینجلس شہر سے 40 کلومیٹرز دور فلرٹن میونسیپل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا۔

فلرٹن کے پولیس حکام نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ حادثے میں 2 افراد مارے گئے جب کہ 10 دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاوہ ازیں 8 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔’

ایک پولیس افسر کے مطابق اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ حادثے میں مرنے والے افراد طیارے میں موجود تھے یا اس عمارت میں کام کر رہے تھے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ ایک چھوٹا چار نشستوں والا ’وینز آر وی-10‘ ماڈل تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں طیارہ گرنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

29 دسمبر کو جنوبی کوریا میں مسافر طیارہ لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کے باعث رن وے پر پھسلنے کے بعد موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 176 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ عملے کے 2 ارکان کو بچالیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button