کیپ ٹائون:(ویب ڈیسک)کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار ہے اور آدھی ٹیم 329 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے جب کہ قومی ٹیم کو پروٹیز کا پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے اب بھی 23 رنز درکار ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں تیسرے دن پاکستان نے ایک وکٹ پر 213 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، شان مسعود 102 اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد 8 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھی، خرم شہزاد 15 رنز پر مارکرو جانسن کا شکار بن گئے جبکہ شان مسعود 145پر آئوٹ ہوئے ۔
محمد رضوان 31اور آغا سلمان 31رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
گزشتہ روز پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہوگئی، قومی ٹیم کو فالو آن کا خطرہ ٹالنے کے لیے 416 رنز بنانا ضروری تھی تاہم قومی بیٹنگ لائن پروٹیز باؤلرز کے آگے لڑکھڑاگئی، فالو آن کا شکار قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
گزشتہ روز پاکستان کو دوسری اننگز میں واحد نقصان صائم ایوب کی انجری کی وجہ سے اوپننگ کرنے والے بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 81 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تھے۔
کھیل کے چوتھے روز نائٹ واچ مین خرم شہزاد 18 اور کامران غلام 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ نائب کپتان سعود شکیل 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکر جانسن نے اور کگیسو رباڈا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔



