پاکستانتازہ ترینکاروبار

معاشی ترقی اور امن: پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

51فیصد لوگ آنے والے سال بارے پرامید: گلوبل اکنامک گیلپ سروے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کرلی۔ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026ء کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60ممالک میں کیا گیا۔
سروے کے مطابق پاکستان میں 51فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پرامید ہیں، مجموعی طور پر 31فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے، اقتصادی حوالے سے 53فیصد پاکستانی 2026ء کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔
سروے کے مطابق پرامید پاکستانیوں کی شرح بھارت کے 39فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یہ عالمی اوسط 24فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے، امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ سروے کے مطابق 52فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، امن کے حوالے سے بھارت میں یہ شرح صرف 26فیصد ہے، یہ سطح پاکستان میں 1994ء کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے۔
سروے کے مطابق خصوصی طور پر یہ رجحان 1990کی دہائی کے آخر اور 2010کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا، پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ان پیمانوں میں مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع شامل ہیں۔
سروے کے مطابق پاکستان نے ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی ہے، نتیجتا غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026ء کے حوالے سے پراعتماد اور پرامید ہیں۔ سروے معاشی ترقی اور عالمی امن کے بارے میں عالمی اور علاقائی ہم منصبوں سے بہتر تصویر پیش کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button