پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

14اگست کوپھر احتجاج ،خیبرپختونخوا حکومت آپریشن فوری روکے:عمران

نااہل ارکان کی جگہ دوسرے امیدوار نامزد نہیں کرینگے:بانی پی ٹی آئی،27ویں، 28ویں ترمیم بھی آرہی ہیں:علیمہ،الیکشن کمیشن کو نااہلی کا اختیار نہیں:بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم ،اسد قیصر

لاہور،پشاور:(عاطف عارف،نمائندگان سی این این اردو)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 14اگست کو عوام سے حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے پارٹی کے جو ارکان نااہل قرار دئیے گئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی دوسرے امیدوار کو نامزد نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ نااہلیاں غیر قانونی اور ناجائز طریقے سے کی گئی ہیں۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں علیمہ خان نےکہا اﷲ کا شکر ہے عظمی خان کی عمران خان اور بشری بی بی سے ملاقات ہو گئی، عمران خان نے بچوں کی پاکستان واپسی کے بارے میں استفسار کیا اور حالیہ احتجاج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاظلم، جبر اور دبائو کے باوجود عوام کا سڑکوں پر آنا قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہایحییٰ خان نے اپنے اقتدار کی خاطر ملک کو تقسیم کر دیا تھا اور آج ایک بار پھر ملک کو اسی راہ پر دھکیلا جا رہا ہے، میڈیا کی آزادی سلب کی جا چکی، علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے اپنے ساتھ رویے پر کوئی شکوہ نہیں کیااورکہا ملک میں قانون کی حکمرانی ختم ہو چکی،پارٹی قیادت گرفتاریوں اور جیلوں سے نہ گھبرائے۔

عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو واضح پیغام دیاکہ موجودہ آپریشن فوری طور پر روکا جائے، مسئلے کا حل طاقت نہیں، روایتی جرگوں کے ذریعے نکالا جائے۔ اگر وزیراعلی گنڈاپورآپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ اب انہیں کیا قدم اٹھانا چاہئے۔

علیمہ خان نے کہا ہمیں خوشی ہے لوگ اپنے حق کے لیے باہرنکلنا چاہتے ہیں، پولیس والےخود ہمیں بتا رہے تھے وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ نکلے، اڈیالہ جیل آنے سے روکا گیا، جیل روڈ پر 400 پولیس والے ٹیئر گیس لے کر کھڑے تھے، لوگوں کا نہیں حکومت کا خوف ٹیسٹ کریں، کوئی بات نہیں ارکان اسمبلی کل نہیں آئے، دوبارہ آئیں گے، توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل چھپا کر ہو رہا، یہ ناجائز ٹرائل ہے، یہ چاہ رہے ہیں اس کیس میں بھی جلدی سے سزا دے دیں، الیکشن کمیشن کو جلدی ہے، سب کو نااہل کردیں۔ اب تو 27ویں اور 28ویں ترمیم بھی آرہی ہے، لوگوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں، ہمیں بھی دھمکیاں آرہی ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے عوام نے ثابت کردیا آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں،تینوں اپوزیشن لیڈرز کو سنے بغیر نااہل کیا گیا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، پارلیمانی پارٹی نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، 14 اگست کو ملک گیر مظاہروں پر بھی مشاورت جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاالیکشن کمیشن کو ہمیں سننا چاہیے تھا،فیصلے کو عدالت میں چیلنج کریں گے، پارٹی نااہل رہنماؤں کی جگہ کسی اور کو نامزد نہیں کرے گی، یہ پہلا الیکشن کمیشن ہے جو خود سٹے آرڈر پر چل رہا ہے، انہیں ڈائریکٹ نااہلی کا اختیار نہیں، عوام سڑکوں پر نکلے اور آواز بلند کی، ملک بھر کے 170 اضلاع میں بھرپور اور پرامن احتجاج کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ممکنہ احتجاج، پارٹی قیادت کی نااہلیوں اور 14 اگست کے موقع پر ملک گیر احتجاج کے امکانات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ پارٹی نے عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے اعلی عدلیہ کے باہر علامتی احتجاج کا فیصلہ اور ایوان کے اندر احتجاجی حکمت عملی اور قائدین کی نااہلیوں کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی آپشنز پر بھی غور کیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے؟ پارٹی اور بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔ میں اور محمود اچکزئی رات 11 بجے تک بانی کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر رہے، بانی کی کال ہو کوئی ایم این اے بغیر معقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو جواب دینا پڑے گا،احتجاج بڑی حد تک کامیاب رہا، احتجاج اس سے بہتر ہو سکتا تھا اور آئندہ ہو گا، احتجاج آخری نہیں تھا، یہ جاری رہے گاغیر آئینی ٹرائل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے،مذاکرات کا فیصلہ بانی نے کرنا ہے،موجودہ ماحول میں کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

زرتاج گل نےکہاسچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا، ہم بانی کے ساتھ ہیں۔

عمر ایوب نےکہانواز شریف کو قید ہونا چاہیے جنہوں نے گاڑیاں چوری کیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سینیٹ کو غیر قانونی طور پر نااہل کیا گیا۔

اسد قیصرنےکہاہمارے قانونی احتجاج کو غیرقانونی طریقے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button