پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 4ارکان اشتہاری؟جانیئے کتنے کروڑ انعام مقرر

 

مظفرآباد:(ویب ڈیسک)حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعام مقرر کر دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلیے عوام سے مدد اور بدلے میں بھاری انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری میں مؤثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے (ایک کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ محکمہ داخلہ نے انعامی اسکیم پر فوری عملدرآمد کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button