انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس
لاہورمیں 8واں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ شروع،38ممالک شریک
لاہور تائیکوانڈو کا انٹرنیشنل مرکز:وسیم احمد جنجوعہ ،صدر ایشیئن تائیکوانڈو یونین سانگ جن کم کا انتطامات پر اطمینان کا اظہار
لاہور:(محمدقیصر چوہان) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور ایشیئن تائیکوانڈو کے تعاون سے آٹھواں ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ( ایشیئن ریجن) 17اگست سے شروع ہو رہا ہے ۔
ایونٹ کے تمام مقابلے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں 17 تا 21 اگست تک جاری رہیں گے جس میں 38 ممالک شرکت کر رہے ہیں اور تتقریبا 869 ایتھلیٹس اس انٹرنیشنل ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل ( ر) وسیم احمد جنجوعہ نے صدر ایشیئن تائیکوانڈو یونین مسٹر سانگ جن کم،وائس پریزیڈنٹ رجندر نوتو سامی،ریفری چیئرمین کی سو لی کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرس کرتے ہوۓ کہا کہ یہ بہت خوشی کا موقع ہے پاکستان ورلڈ کلاس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
یہ پاکستان کا واحد ایونٹ ہے جس میں ریکارڈ تعداد میں ممالک اور ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔ ہم نے پریزیڈنٹ کپ کی میزبانی ایک چیلنج سمجھ کر قبول کی الحمد اللہ ہم نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اب پریزیڈنٹ کپ کے انعقاد سے تائیکوانڈو کا انٹرنیشنل مرکز بن گیا ہے۔ہم پنجاب حکومت، پنجاب پولیس اور تمام سیکورٹی ایجنسیز کے مشکور ہیں کہ وہ ایونٹ اور تمام انٹرنیشنل مہمانوں کیلۓ وی وی آئی پی سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپانسرز حضرات اور میڈیا کے تعاون کے بغیر ایونٹ کامیاب نہیں ہو سکتا۔صدر ایشیئن تائیکوانڈو یونین مسٹر سانگ جن کم نے ایونٹ کیلۓ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور کہا کہ اس انٹرنیشن ایونٹ سے پاکستان کا ایک مثبت امیج دنیا بھر میں جاۓ گا،مجھے پاکستان آ کر بہت خوشی ہے خاص طور پر کلچرل شہر لاہور بہت اچھا لگا۔
پاکستان میں تائیکوانڈو کا ٹیلنٹ بہت ہے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اس کھیل کے فروغ کیلۓ بہت کام کر رہی ہے ایشیئن تایکوانڈو یونیں ان کے ساتھ ہے۔کرنل وسیم احمد نے ایونٹ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوۓ کہا۔ کہ ایونٹ میں پومسے، کیوروگی اور پیرا کیوروگی کیٹیگری میں مقابلے ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستانی ایتھلیٹس ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کریں گے انشاء اللہ پومسے کیٹیگری میں سو فیصد گولڈ میڈل حاصل کریں گے۔ہمارے دو ایتھلیٹس جاپان میں ہونے والی ایشیئنز گیمز شرکت کریں گے۔



