پاکستانتازہ ترینصحت

95فیصد،فارمیسی،میڈیکل سٹورز سے ماہردواساز غائب،سرعام موت کا رقص

کراچی:(ویب ڈیسک)ماہرین نے ملک میں فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

کراچی میں ہونے والی میڈی کیشن سیفٹی کانفرنس سے خطاب میں ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں 95 فیصد فارمیسیز اور میڈیکل اسٹورز فارماسسٹ کے بغیر چل رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملک بھر کے آدھے ہسپتال بھی فارماسسٹ کے بغیر لوگوں کا علاج کر رہے ہیں۔ ادویات کے غلط استعمال سے ہر سال پاکستان میں لوگ جان سے جاتے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو عاصم رئوف نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تربیت اس طرح نہیں ہوتی کہ وہ ادویات کا غلط استعمال روک سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف فارماسسٹ کے پاس وہ علم اور تربیت ہوتی ہے کہ ادویات کا غلط استعمال روک کر لوگوں کی جانیں بچا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button