پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

جڑانوالہ:بس کی 2رکشوں کو ٹکر،عید منا کر واپس آتے 7خواتین سمیت 12افراد جاں بحق،8زخمی

رکشہ ڈرائیور اور5 افراد نے موقع پر ہی دم توڑا جب کہ 3 زخمی ہسپتال میں چل بسے

جڑانوالہ،(ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور رکشہ میں ہونے والے تصادم میں 12 افراد جاں بحق، جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے ۔

خوفناک حادثہ جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کے سامنے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان عید کی چھٹیاں آبائی گاؤں گزار کر واپس دو لوڈر رکشوں میں گھر جارہا تھا، اسی دوران لاہور جانے والی تیز رفتار بس نے دونوں رکشوں کو کچل دیا۔

اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سمیت12 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور سات خواتین جاں بحق ہوئیں۔ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑا جب کہ 3 زخمی ہسپتال میں چل بسے۔

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے کہا کہ حادثہ میں ہونے والے زخمیوں کو ہسپتال میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر افسران جائے وقوعہ کا دورہ کریں اور ٹریفک حادثہ کی ہر پہلو سے تفتیش کریں۔

ذیشان اصغر نے کہا کہ سٹی ٹریفک آفیسر ٹریفک حادثات میں کمی کیلئے روڈ سیفٹی انفورسمنٹ کے نظام کو مؤثر بنائیں، موبائل ایجوکیشن یونٹس شہریوں کو حادثات سے بچاؤ کیلئے روڈ شوزکریں ،بس سٹینڈز اور تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کریں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو محفوظ سفر فراہم کرنا پولیس کی اولین زمہ داری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button