لاہور(ویب ڈیسک )میڈیا ورکرز آرگنائزیشن لاہور اور یونیک انٹرنیشنل ایجوکیشنل سسٹم پرائیویٹ لمیٹڈکے درمیان40فیصد رعایت کے ایم او یوپر دستخط کردیئے گئے ۔
معاہدے کے تحت میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے ممبران اوران کے بچوں کو فیس میں 40فیصد رعایت دی جائے گئی،لاہور میں ایک تقریب میں صدر ایم ڈبلیو او عدنان شوکت اور پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیک افتخار احمد نے ایم او یوسائن کیا
میڈیا ورکرز کے لئے یونیک سکولز ، اکیڈمی میں 40فیصد تک رعایت کا معاہد ہ ہوا ،تقریب میں جنرل سیکرٹری طاہر منصف اعوان ، انفارمیشن سیکرٹری محمد عرفان انور ، ممبر گورننگ باڈی آصف کھوکھر،ممبر سپریم کونسل محبوب الٰہی ،ممبر ایاز احمداور یونیک انٹرنیشنل ایجوکیشنل سسٹم کے چیئرمین سید بابر ریحان نے خصوصی شرکت کی۔



