پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

بہاولپور:جھگیوں میں آتشزدگی، چار بچے، خاتون جاں بحق

آگ چائے پکاتے لگی،جاں بحق بچوں کی عمریں ایک سے 4سال کے درمیان ہیں

بہاولپور (نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام )بہاولپور میں صحرائے چولستان کے علاقے ٹوبہ قاسم والا میں جھگیوں کو آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ جھگیوں میں آتشزدگی سےلقمہ اجل بننے والوں میں 4بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔جاں بحق بچوں کی عمریں ایک سے 4سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق خاتون چائے بنا رہی تھی کہ چولہے سے آگ لگ گئی اور گنے کی فصل کی باقیات سے بنائی گئی جھگیوں میں پھیل گئی۔پولیس کے مطابق لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button