پاکستانتازہ ترینکاروبار

آئی ایم ایف کا پھر ڈو مور،پٹرول،بجلی مہنگی کرنے کا مطالبہ

بجلی پر 2.8 روپے یونٹ سرچارج لگایا جائے:عالمی ادارہ، پٹرولیم لیوی میں سالانہ 3 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے:وزارت خزانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پٹرول مہنگا کرو، بجلی کے دام بھی بڑھاؤ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پھر ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔عالمی مالیاتی فنڈ نے قرض کی اگلی قسط کیلئے مزید کڑی شرائط رکھ دیں۔ بجلی پر 2 روپے 80 پیسے سرچارج لگانے کامطالبہ کردیا۔

پٹرولیم لیوی بھی بتدریج 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لٹر کرنے پر زور دیا گیا۔ ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی۔ حکومت نے بجلی پر اضافی سرچارج کے سوا دیگر ٹیکسوں کی مخالفت کردی۔

قرض کی اگلی قسط کیلئے عالمی مالیاتی ادارے نے کئی مطالبات کردیئے۔ پاکستان سے پٹرولیم لیوی 60 روپے سے بڑھاکر 70 روپے لیٹر کرنے جبکہ موسمیاتی تحفظ کیلئے کاربن ٹیکس لگانے اور گردشی قرضے ادا کرنے کیلئے بجلی پر 2.8 روپے یونٹ سرچارج لگانے کا بھی مطالبہ کردیا۔پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے۔

پیر سے پالیسی سطح کی بات چیت میں بجٹ اہداف پرمشاورت ہوگی۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگائی 12 فیصد ہدف کے مقابلے 7 فیصد رہےگی۔ جی ڈی پی گروتھ ساڑھے 4 فیصد تک جاسکتی ہے۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے تین سال پٹرولیم لیوی میں سالانہ 3 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ نئی پانچ سالہ انرجی وہیکلز پالیسی پر بھی کام جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button