پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
اداکارو میزبان عمران اشرف کی طبیعت ناساز،مداحوں سے دعا ئوں کی اپیل
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار،و میزبان عمران اشرف کی طبیعت ناساز ہو گئی اورانہوں نے مداحوں سے دعائوں کی اپیل کردی ۔
ڈرامہ سیریل "رانجھارانجھاکردی” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی صحت سے متعلق مداحوں کے ساتھ اپ ڈیٹ شیئر کی۔
اداکار نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بہتر محسوس نہیں کر رہا ہوں،مجھے دعائوں کی ضرورت ہے، میری صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
واضح رہے کہ مختصر سی اس اسٹوری میں عمران اشرف نے اپنی خراب صحت سے متعلق کوئی تفصیل شیئر نہیں کی ہے۔ عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی یہ اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو گئی ہے۔
وائرل پوسٹس کے کمنٹ باکس میں مداح ناصرف ان کی جَلد صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ ان کے لیے پریشان بھی نظر آرہے ہیں۔



