پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے ہجوم نےپولیس پر قینچی،سرنجوں سے حملہ کیا:فیصل کامران

عورتوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر تشدد کیا جا رہا ہے، پی ایس ایل10جاری، سکیورٹی کا سنگین مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی:ڈی آئی جی کی پریس کانفرنس

 

لاہور:(سید ظہیر نقوی)لاہور پولیس کے ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنےہجوم نے سرکاری املاک کو نقصان سمیت گیٹ توڑنے کی کوشش کی،انہوں نے کہاکہ مظاہرین نے قینچی ،سرنجوں اور دیگر آلات سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے گیٹ کو توڑنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین نے ہڑتال اور ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے کی بات کی، فیصل کامران نے کہا کہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند کرنے سے نقصان ہمارے اپنے شہریوں کا ہو گا۔

انہوں نے کہا مظاہرین کو گیٹ توڑنے اور ہائی سکیورٹی زون میں داخل ہونے سے روکا جس پر مظاہرین نے قینچی، سرنج اور دیگر آلات سے حملہ کر کے متعدد اہلکاروں کو زخمی کردیا، احتجاج میں عورتوں کو ڈھال بنا کر پولیس پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن ٹین ہو رہا ہے اس اہم ایونٹ میں کھیلنے کے لئے آئی ہوئی کرکٹ ٹیمیں اور غیر ملکی کھلاڑی چند قدم کے فاصلے پر رہائش پذیر ہیں سکیورٹی کا سنگین مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد اور مسلسل اشتعال انگیزی کے باوجود پولیس کو تشدد سے مکمل گریز کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button