پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
سرگودھا: 3بدبخت بیٹوں کا باپ کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد،قتل کی کوشش ناکام
سرگودھا(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام )تین بدبخت جوان بیٹوں نے باپ کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بدبخت اپنے جان کو مارنے کیلئے گلا دبا رہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق میانوالی گلمیری میں احتشام خان،ذیشان خان اور حمزہ خان نے اپنے باپ سردار خان کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا گلا دبا رہے تھے کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی اور ملزم فرار ہو گئے۔
پولیس نے زخمی باپ کو ہسپتال منتقل کیا اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔



