’’بکرا گرل‘‘ فریحہ فاروق سے کیا رشتہ؟مفتی قوی کے بیان سے نیا طوفان

لاہور:(بیوروچیف)سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گفتگو اور لڑکی بکرا کھاتے کیا ہی لگے گی فیم کانٹینٹ کریئیٹر فریحہ فاروق ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، لیکن اس مرتبہ وجہ ان کی ویڈیوز نہیں بلکہ معروف شخصیت مفتی عبدالقوی کا حیران کن انکشاف ہے۔

حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ویڈیو بیان میں مفتی عبدالقوی نے واضح کیا کہ فریحہ فاروق ان کی پوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فریحہ کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں، طنزیہ تبصروں اور نامناسب ریمارکس کے بعد وہ حقیقت سامنے لانا ضروری سمجھتے ہیں۔

فریحہ فاروق گزشتہ چند ہفتوں سے اپنی منفرد اندازِ گفتگو اور کھانوں سے متعلق ویڈیوز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ ان کی ویڈیوز پر لاکھوں ویوز آئے، ہزاروں میمز بنیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے انداز کو موضوعِ بحث بنایا گیا۔ اسی دوران ان کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں بھی گردش کرنے لگیں۔
مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ فریحہ فاروق ان کے خاندان کا حصہ ہیں اور لوگوں کو چاہیے کہ ان کے بارے میں غیر اخلاقی یا توہین آمیز زبان استعمال کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی خاتون کی عزت اور وقار کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
ادھر مفتی عبدالقوی کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا، جبکہ بعض نے فریحہ فاروق کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخصیت کو وائرل ہونے کی بنیاد پر ذاتی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ فریحہ فاروق کی وائرل ویڈیوز نے انہیں مختصر عرصے میں سوشل میڈیا کی نمایاں شخصیات میں شامل کر دیا ہے، اور اب مفتی عبدالقوی کے حالیہ بیان کے بعد ان کا نام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔



