پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسروں کو رینک لگائے گئے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی

لاہور (سید ظہیر نقوی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے پروموٹ ہونے والے 37 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی کے 30، ساہیوال 5 اور سرگودھا کے 02 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے۔پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر مزید پروموشنز کے لئے فوری طور پر کورسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ کورس کے اختتام پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں پروموشن بورڈ منعقد ہو گا۔
ایس پی رینک کی 30 اور ڈی ایس پی رینک کی 70 سے زائد سیٹوں پر بھی پروموشنز ہوں گی۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لئے 400 سیٹیں مزید دستیاب ہوں گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سائبر کرائم اور پنجاب ٹورازم پولیس سمیت مزید نئے سپیشلائزڈ یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں۔ ترقی پانے والے افسران دہشت گردی، شدت پسندی اور جرائم کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ٹیم ورک کریں۔ رواں سال 5 ہزار پروموشنز کا ہدف ہے، افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز اور سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button