پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

آئی جی پنجاب کے زیر صدارت سی سی ڈی امور بارے اجلاس

سی سی ڈی راولپنڈی اور سرگودھا کے آر اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی

لاہور (سید ظہیر نقوی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سی سی ڈی امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن، ڈی آئی جی سی سی ڈی عمر فاروق سلامت اور اے آئی جی آپریشنز عبدالرحیم شیرازی موجودتھے جبکہ راولپنڈی، سرگودھا ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، آر اوز اور ڈی اوز سی سی ڈی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سی سی ڈی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی سی ڈی راولپنڈی اور سرگودھا کے آر اوز نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے ٹارگٹس حاصل کرنے پر آر او سرگودھا کی کارکردگی کو سراہا۔انھوں نے کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے کے لئے اضلاع کی پولیس اور سی سی ڈی میں بہترین کوارڈینیشن اور ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔ضلعی پولیس کی طرف سے سی سی ڈی کو مکمل ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ، دفاتر اور لاجسٹکس فراہم کیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ سی سی ڈی ڈکیتی قتل، ڈکیتی ریپ، زیادتی قتل، موٹر سائیکل چوری اور خطرناک گینگز سمیت سنگین جرائم پر فوکس کر رہی ہے۔
آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی کو ہائی پروفائل اشتہاری مجرمان اور گینگز ممبرز کی گرفتاری میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button