لاہور:(بیوروچیف)پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردئیے گئے۔انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولرپینلز کی تنصیب بارے گائیڈ لائنز دیدی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کے مطابق سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔حساس عمارتوں، سکولز، ہسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔
اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں نصب کریں، نکاسی آب کے راستے بند نہ ہوں،چھت کی صفائی یقینی بنائیں، ژالہ باری سے بچا ئوکیلئے ہائی امپیکٹ ریٹنگ والے پینلزمنتخب کریں۔



