لاہور:(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی جلائو گھیرائو کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16جون کو سماعت کرے گا ۔
رجسٹرار آفس نے کیسز کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔



