بحرین (ویب ڈیسک )ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ ایک میڈیا ادارے کی جانب سے لیک کی گئی ہے جس کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ 25 سالہ باکسر مرد ہیں، الجیرین باکسر کی میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی سامنے آگئی، اس رپورٹ کے بعد صارفین ان سے اولمپک گولڈ میڈل واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمان خلیف کی جو میڈیکل رپورٹ لیک ہوئی اس میں طبی حوالے دیے گئے ہیں جس سے خاتون کے بائیولوجیکل طور پر مرد ہونے کا پتا چلتا ہے۔پیرس اولمپک گیمز 2024 میں ایمان خلیف بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ آج تک فائٹ کے دوران اتنا خطرناک مکا نہیں کھایا۔اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرنی کا مزید کہنا تھا کہ ا الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں، ان کے ساتھ کسی خاتون کا مقابلہ رکھنا ناانصافی ہے۔



