پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
سابق چیئرمین فیسکوکی رہائشگاہ پرچھاپہ، آن لائن مالیاتی فراڈکا نیٹ ورک پکڑا گیا
کارروائی میں149ملکی وغیرملکی افراد گرفتار ، ملزمان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم اور دھوکا دہی میں ملوث پائے گئے:ترجمان
لاہور:(بیوروچیف)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ کا نیٹ ورک پکڑلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائی سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کی گئی، سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر کال سینٹر بنایا گیا تھا،کال سینٹر پر عوام کو دھوکا دے کر رقم بٹوری جا رہی تھی۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مالیاتی فراڈ میں149ملکی وغیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،گرفتار ہونے والوں میں 131مرد اور 18خواتین شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم اور دھوکا دہی میں ملوث پائے گئے۔ترجمان نے بتایاکہ ملزمان پونزی اسکیم کے تحت لوگوں کوسرمایہ کاری کے عوض بہترین منافع کی پیشکش کرتے تھے۔



