پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

مریم نوازکا 66 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنیکا فیصلہ

شاہدر ہ ٹاؤن میں شہری کے گڑھے میں گرنے کا نوٹس،ایکسین اورایس ڈی او معطل،بارشوں سے جانوں کا ضیاح افسوسناک،شہری اختیاطی تدابیر اختیار کریں: مریم نوازکی اپیل

لاہور:(سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز ون کی 5643 پراجیکٹ میں سے 2593 پراجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں۔ لاہور میونسپل کارپوریشن کی 3705 میں سے 2274 منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔ واسا لاہور کے 252میں سے 170 منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں واسا پراجیکٹس سے منسلک 1573 منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے نوتعمیر شدہ روڈز اور سٹریٹ کی بیوٹیفکیشن کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کی نومبر2025ء میں تکمیل کا ہدف بھی دے دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس میں فیز ون کے تحت زیادہ خراب حالت والے گلی محلے اور علاقوں کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر66 شہروں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کا کوئی شہر اب ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔پنجاب بھر کے 189 شہروں کو لاہور کی طرز پر خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں بارشوں کے دوران چھتیں،دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو خستہ حال عمارتوں سے انخلا کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جگہ جگہ لٹکتے بجلی کے ننگے تار ہٹانے کے لئے متعلقہ اداروں کو بھی خط لکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے پول، لٹکتے تار اور دیگر برقی تنصیبات سے دور رہنے اوربارش کے دوران خستہ حال عمارتوں میں رہائش سے گریز کیا جائے۔

مریم نواز نے قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فائرنگ سے تین مسافروں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹھوکر نیاز بیگ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔شاہدر ہ ٹاؤن رسول پارک میں بارش کے دوران شہری کا گڑھے میں گرنے کا واقعہ پروزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیئرمین سی ایم کمپلین سیل نے نوٹس لے لیا۔

چیئرمین کمپلین سیل کی ہدایت پر سڑک پر سیور لائن بچھانے والے کنٹریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔متعلقہ ایکسین اور ایس ڈی او کے خلاف فرائض سے غفلت پر انکوائری کی ہدایت کی۔ایکسین اورایس ڈی او انکوائری مکمل ہونے تک اپنے عہدے سے معطل رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button