فیصل آباد(ویب ڈیسک ) مبینہ پولیس مقابلے میں دو اشتہاری رضا حسین اور عمر فاروق عرف لکڑ ہلاک ہوگئے۔ مقابلہ تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ کھڈیاں وڑائچاں میں ہوا جس میں شاہ گینگ کے دو اشتہاری مارے گئے۔ مرنے والے قتل، اقدام قتل ، ڈکیتی ، بھتہ خوری میں ریکارڈ یافتہ تھے، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ اشتہاری



