Uncategorizedپاکستانتازہ ترینسپورٹس

ایشیا کپ، افغانستان کو شکست سری لنکا سپر 4مرحلے میں پہنچ گیا

لاہور ( سلمان حسین ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025کے 11ویں میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر سپرفور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی افغان ٹیم کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔ سری لنکا نے افغانستان کا 170رنز کا ہدف با آسانی 4وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ اہم میچ ابوظہبی میں کھیلاگیا جہاں افغانستان کے کپتان راشد خان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 169رنز سکو رکیے۔ محمد نبی 22گیندوں پر 60رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ ان کی اس اننگز میں 6چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ابراہیم زادران اور راشد خان 24،24 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ صدیق اللہ نے 18اور رحمان اللہ گرباز نے 14رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
سری لنکا نے 170رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔کوشل مینڈس 74اور کمندو مینڈس 26رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ کوشل پریرا 28اور اسالنکا نے 17رنز بنائے۔ اس شکست کے بعد افغانستان کا ایشیا کپ 2025میں سفر ختم ہوگیا جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button