لاہور ( بیورو چیف) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ 2کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا، نجی کالجز نے ایک بار پھر میدان مار لیا۔ ترجمان کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کامیابی کا تناسب 60اعشاریہ 86فیصد رہا جبکہ گزشتہ سال 60اعشاریہ 45فیصد تھا۔ امتحانات میں مجموعی طور پر 1لاکھ 80ہزار 329طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 1لاکھ 9ہزار 741امیدوار کامیاب قرار پائے، لاہور بورڈ میں 70فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 48فیصد رہا۔
چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس برائے تعلیمی بورڈز مزمل محمود نے نتائج کے اعلان کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائنس مضامین میں 76فیصد سے زائد طلبہ کامیاب ہوئے، جبکہ آرٹس گروپ کی صورتحال تشویشناک رہی۔ آرٹس میں 24ہزار امیدواروں میں سے صرف 6ہزار طلبہ کامیاب ہو سکے۔ مزمل محمود کا کہنا تھا کہ آرٹس گروپ کے طلبہ کی ناکامی کی بڑی وجہ ریاضی اور انگریزی مضامین میں کمزور کارکردگی ہے۔
لاہور بورڈ نے تمام نتائج اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے ہیں اور امیدوار بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر آن لائن اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ رواں سال بھی طلبا و طالبات نے بھرپور محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کئے، نجی کالجز نے ایک مرتبہ پھر تعلیمی میدان میں اپنی برتری ثابت کر دی اور کل 14پوزیشنز حاصل کر کے میدان مار لیا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو فرسٹ اینول امتحان 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا، چیئرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی کے مطابق رواں سال امتحان میں 1لاکھ 35ہزار 810طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 85ہزار 702امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 63.10فیصد رہا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 73.71فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ فیصل آباد بورڈ کے مطابق 1لاکھ 4ہزار 9امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 76ہزار 661امیدوار کامیاب قرار پائے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بہاولپور نے بھی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 55ہزار 727طلبا و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 35ہزار 404امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا مجموعی تناسب 63.53فیصد رہا۔ بورڈ حکام نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی طلبہ، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو جلد بورڈ کی جانب سے تعریفی اسناد اور انعامات بھی دیئے جائیں گے۔
لاہور بورڈ کے دوسرے سال 2025 میں پاسنگ مارکس کتنے ہیں؟
❓ اکثر پوچھے گئے سوالات – BISE لاہور دوسرے سال کا نتیجہ 2025
Q3: لاہور بورڈ کے انٹر کے امتحانات میں پاسنگ مارکس کیا ہیں؟ مجموعی طور پر 33%، لازمی مضامین میں 40%



