پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ٹائون شپ:دکانوں کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ،شوکی چنگڑبیٹی سمیت زخمی،بھائی قتل

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)لاہورکے علاقہ ٹائون شپ میں ملک شوکت کھوکھر المعروف شوکی چنگڑاوراس کی بیٹی کو بھتیجے نے فائرنگ کرکے زخمی جبکہ شوکی چنگڑ کے بھائی اعظم کو قتل کردیا۔

شوکی چنگڑ کے بھتیجے ہنی نے مبینہ طور پر دکانوں کے تنازع پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے شوکی کا بھائی ملک اعظم ماراگیا،زخمی ملک شوکت عرف شوکی چنگڑ اوران کی بیٹی کوطبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئےمنتقل کرکےکارروائی کاآغازکردیا،عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنےوالا ہنی شوکی چنگڑکےمرحوم بھائی امجد کا بیٹا ہے ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button