اسرائیل کوکبھی تسلیم نہیں کریں گے:ایران کا ٹرمپ کو دوٹوک جواب
تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کی تجویز مستردکرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کوکبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ نسل کشی اور بچوں کے قتل میں ملوث اسرائیلی حکومت منظور نہیں ،نیوکلیئر پروگرام پر امریکا کے ساتھ بامقصد بات چیت کیلئے تیار ہیں،قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں عباس عراقچی نےکہا کہ ایران اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا،جو ایسا سوچ رہے ہیں یہ ان کی خوش فہمی ہے۔ نیوکلیئر پروگرام پر امریکا کے ساتھ بامقصد بات چیت کیلئے تیار ہیں،قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔مزید کہا چند دن پہلے صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ ایران غزہ جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتا ہے،ہو سکتا ہے وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بھی بحال کرے۔
دریں اثنا ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیل کو تسلیم کرنے تجویز کو خیالی باتیں قرار دے کر یکسر مسترد کردیا۔ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو خیالی باتیں قرار دیا جس میں انہیں کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کسی صورت ایک ایسی قابض حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا جو نسل کشی اور بچوں کے قتل میں ملوث ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل 4 مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے متعلق ابراہم ایکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی نہیں جانتا، ہوسکتا ہے کہ ایران بھی اس میں شامل ہوجائے۔



