پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

’’سب گندا ہےپردھنداہےیہ‘‘جعلی کرنسی کیس میں ایس پی بلال قیوم نوکری سے فارغ

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18 کے افسر بلال قیوم کو جعلی نوٹوں کی انکوائری میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ بلال قیوم نے 50 لاکھ کے عوض اپنی گاڑی عامر نامی شخص کو فروخت کی تھی۔

عامر یہ رقم استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا، ایف آئی اے نے جب تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ رقم پولیس افسر بلال قیوم نے دی ہے۔
ایس پی بلال قیوم سپیشل برانچ، ٹیلی کمیونیکیشن سمیت دیگر برانچز میں تعینات رہ چکے ہیں۔

قبل ازیں2023میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 18 کے افسر اور سی پی او لاہور آفس میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم کو ابتدائی طور پر 120 دن کے لئے معطل کرنے اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق عامر اقبال نامی شخص 3 جون 2023 کو مسلم کمرشل بینک ایمپوریم مال میں 49 لاکھ 95 ہزار روپے کے جعلی نوٹ جمع کراتے پکڑا گیا۔ ایف آئی اے کی تفتیش پرعامر اقبال نے انکشاف کیا کہ یہ رقم اسے سی پی او آفس لاہور میں تقرری کے منتظر ایس پی بلال قیوم نے دی تھی جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی۔ فوٹیج میں بلال قیوم کی گاڑی کو جاتے دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے بلال قیوم کو حراست میں لیا تاہم بلال قیوم نے لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بینچ کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کا حکم پیش کیا جس پرایف آئی اے نے بلال قیوم کو رہا کردیا تھا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button