PSL 11پاکستانتازہ ترینسپورٹس

PSL: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، پوری ٹیم 80رنز پر آئوٹ

لاہور (سلمان حسین ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو یکطرفہ مقابلے میں 8وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بائولرز کے سامنے حیدرآباد کنگز مین کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 80رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
عثمان خان 25رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب اور عماد وسیم نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81رنز کا ہدف با آسانی 2وکٹوں کے نقصان پر 7ویں اوور میں پورا کرلیا۔
نوجوان بیٹر محسن ریاض نے 42رنز کی اننگز کھیلی۔ سمیر منہاس 27رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پی ایس ایل 11کے پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button