
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگی ہوگئیں۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 19 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول بھی 26 روپے 77 پیسے مہنگا کر دیا گیا گیا اور پیٹرول کی نئی قمیت فی لیٹر 393روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔



