انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ہانگ کانگ: رہائشی کمپلیکس میں آگ، 36افراد ہلاک، 279لاپتہ

زخمیوں کی تعداد 29 ہے،700افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں کثیر المنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگ گئی۔
فائر ڈیپارٹمنٹ نے آگ کو چوتھے درجے کی آگ قرار دیا جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36ہوگئی ہے جبکہ حکام نے زخمیوں کی تعداد 29بتائی ہی، ہلاک ہونے والوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف کچھ فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ رہائشی بلاکس کے 279افراد لاپتہ ہیں۔ پولیس کے مطابق متعدد افراد عمارت میں ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
تقریباً 700افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رہائشی کمپلیکس 8بلاکس پر مشتمل ہے، ہر عمارت 31منزلہ ہے اور یہاں مجموعی طور پر لگ بھگ 2ہزار اپارٹمنٹس اور تقریباً 5ہزار کے قریب افراد رہائش پذیر ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button