پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور، شکار پور میں پولیس مقابلے،5منشیات فروش،9ڈاکو ہلاک:2ڈی ایس پیز سمیت6 اہلکار زخمی

سی سی ڈی لاہور کے اہلکار منشیات فروشوں کو ریکوری کیلئے لے کر گئے، ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑوانے کیلئے حملہ کر دیا

لاہور،شکارپور،فیصل آباد(بیورو چیف)لاہور اور شکار پور میں پولیس مقابلوں کے دوران5منشیات فروش اور9ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈی ایس پیز سمیت 6اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نامعلوم حملہ آور سی سی ڈی کے زیر حراست 5منشیات فروش مار ے گئے ۔
پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مختلف مقابلوں کے دوران سی سی ڈی کی زیر حراست پانچ ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ نامعلوم حملہ اور اپنے ساتھیوں کو قتل کر کے فرار ہوگئے۔ مارے گئے ملزمان ماڈل ٹائون، ٹائون شپ اقبال ٹائون اور صدر ڈویژن کی حراست میں تھے۔
ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ڈی اہلکار ریکوری کیلئے لے کر گئے تھے جہان ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں کو چھڑوانے کے لئے حملہ کیا۔
اس دوران زیر حراست ملزمان رفاقت، شاہد اکرام، زاہد، افضال اور کامران اقبال مارے گئے پانچوں ملزمان منشیات فروشی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کرکے نامعلوم حملہ آوروںکی تلاش شروع کر دی۔
ایس ایس پی شکار پور کے مطابق منچر شیخ کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 9 ڈاکوئوںکو ہلاک کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہو گئے، 4دیگر پولیس اہلکار بھی مقابلے میں زخمی ہوئے،زخمیوںکو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ڈاکوئوں سے مقابلہ جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
فیصل آباد میں تھانہ صدر کے علاقہ237 رب کھڈیاں وڑائچاں میں سی سی ڈی مدینہ ڈویژن کیساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں گلفام شاہ گینگ کا موجودہ سرغنہ حسنین شاہ بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button