انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں عید الاتحاد تقریب کا انعقاد ، یوم الوطنی کے حوالے سے طلبا کی شاندار پرفارمنس

صدر شارجہ سنٹرچوہدری خالد حسین نے شاندار کارکردگی پر مہمانوں اور طلباکو اعزاز ی اسناد سے نوازا

شارجہ (حافظ زاہد علی)پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے زیرِ اہتمام UAE نیشنل ڈے کی پروقار اور شاندار تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کے ہر طبقے نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرم شہزاد کی روح پرور تلاوتِ قرآن سے ہوا، جس نے محفل کو نور و سکون سے بھر دیا۔استقبالیہ خطاب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے معزز بورڈ ممبر فراز احمد صدیقی نے پیش کیا۔

یوم الوطنی تقریب میں اہم شخصیات اور کمیونٹی کی بھرپور شرکت ،کمپیئرنگ صائمہ نقوی نے کی ،خصوصی کیک بھی کاٹا گیا


جس کے بعد اسٹیج سیکرٹری صائمہ نقوی نے باوقار انداز میں تقریب کی نظامت سنبھالی۔تقریب میں مسٹر عمران نے بھی UAE اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر جامع خطاب کیا۔مس ثمینہ ناصر نے خوبصورت الفاظ میں پاکستانی قوم کو متحد رہنے اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔مس آمنہ جو خواتین کی نمائندگی کر رہی تھیں انہوں نے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی کاشوں کو سراہا ۔اس موقع پر خصوصی طور پر شریک معزز مہمانوں میں:ڈاکٹر محمود، ملک اسحاق ،عامر حسن، عمر بلوچ، چوہدری ناصر، ثمینہ ناصر، شہاب الدین، چوہدری بشیر شاہد، عظیم ملک، چوہدری ساجد محمود، امان اللہ، سید سلیم اختر، سمیع اللہ اخون خیل، نفیس صاحب، سجاد خان ، مسٹر اعجاز اور Amina (Admin Group of Depression Free) شامل تھے۔


جنہوں نے تقریب میں اپنی آمد سے رونق میں اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران نے بھی شرکت کر کے تقریب کو کامیاب بنایا۔ایونٹ میں بچوں نے UAE کے تھیم پر تقریریں، ٹیبلو، اور آرٹ کے خوبصورت نمونے پیش کیے۔اس میں نمایاں بچوں میں:محمد نہیّان، عماد، علیزہ (تقاریر)، جبکہ ٹیبلو میں مومنہ، سمر، قا نطہ ، خرت، صِفّتِ حسین نے دل موہ لینے والے انداز میں پرفارم کیا۔
ڈھول بجانے والی ٹیم نے بھی روایتی جوش و جذبے سے ماحول کو مزید گرمایا۔تقریب میں مشہور گلوکاروں مسٹر حسین، مس نجمِ مُسّرّت اور زدران نے اپنی آواز سے محفل کو رنگین بنایا۔سیدہ عیشال زینب نے نہایت خوبصورت انداز میں UAE کے متعلق سوالات پیش کیے اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب کے دوران ہال کے باہر مختلف فوڈ، جیولری، دستکاری اور آرٹ اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جنہوں نے شرکاء کی خصوصی توجہ حاصل کی۔


پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے اپنے پیغام میں کہا:“یہ مرکز ہمیشہ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے۔ UAE نیشنل ڈے ہماری محبت، احترام اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ ہم اس سرزمین کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں عزت، امن اور ترقی کے مواقع دیے۔”اسٹیج سیکرٹری صائمہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا:“آج کی یہ تقریب نہ صرف جشن ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور یکجہتی کی خوبصورت مثال بھی ہے۔
بچوں کا جذبہ، مہمانوں کی شرکت اور کمیونٹی کی محبت اور سب نے مل کر اس دن کو یادگار بنا دیا۔”تقریب کے اختتام پر کی کٹنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام معزز مہمان شامل ہوئے۔اس کے بعد سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور UAE میڈیا ٹیم کے تمام ارکان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس تقریب کی خوبصورت کوریج فراہم کی۔تقریب بھرپور کامیابی کے ساتھ خوشگوار یادیں چھوڑتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button