لاہور(ویب ڈیسک ) 9مئی مقدمات کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے 16کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرائو کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹیسی کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے 39کارکن عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔
جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف تفتیشی رپورٹ عدالت میں کی۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے رپورٹ میں 16ملزموں کو بے گناہ قرار دیا ، بے گناہ قرار دیئے جانے والوں میں محمد رفیق ، محمد آصف، محمد زوہیب، محمد حمزہ، شاہد حسین، شہروز خان، شاہد علی، شاہد بشیر، شاہ خالد، محمد توقیر، فرحان علی، معظم علی، محمد خالد، غلام مرتضی، محمد آصف علی اور فیصل افتخار شامل ہیں۔ رپورٹ کی روشنی میں وکلا صفائی نے بے گناہ ہونے پر ملزموں کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا کی، جو عدالت نے منظور کرلی جبکہ دیگر ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کے لئے عبوری ضمانت میں 29نومبر تک توسیع کردی۔



