پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پولیس مقابلے جاری ، مزید3منشیات فروش مارے گئے

کارروائیاں پتوکی، سکھیکی اور ننکانہ صاحب کے علاقوں میں کی گئیں

پھولنگر ،حافظ آباد، ننکانہ صاحب،لدھیوالہ وڑائچ ( بیورو چیف/سید ظہیر نقوی) تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران انتہائی خطرناک ڈکیت اور منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم ساجد عرف چٹا ضلع قصور میں سب سے زیادہ خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ادھر حافظ آباد میں سکھیکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں بھی ایک منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی پولیس کے مطابق وہ کوٹ میراں کے ساتھ کچے راستہ پر جا رہے تھے کہ وہاں پر موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، ملازمین نے چھپ کر اپنی جانیںبچائیں۔
اس دوران ایک ملزم عرفان ولد مقبول بھلر سکنہ محلہ رحمت آباد اپنے ہی ساتھیوں سے زخمی ہوگیا جسے سکھیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ مزید برآں تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے علاقے میں بھی مبینہ سی سی ڈی پولیس مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک ہوا۔
پولیس نے مانگٹانوالہ روڈ پر موٹر وے کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ تو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر سی سی ڈی پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ملزم کی شناخت عزیز سبحانی کے نام سے ہوئی ہے، جو باغبان پورہ لاہور کا رہائشی تھا اور منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، ہلاک ملزم ایک درجن سے زائد مقدمات میں بھی ملوث تھا۔
ادھر تھانہ اروپ کے علاقے نواں پنڈ کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ڈاکو یاسین ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button