تازہ ترینفن اور فنکار

فحش ویڈیوز، متھیرا کا بڑا بیان سامنے آگیا

کراچی(ویب ڈیسک)ماڈل و ٹی وی میزبان متھیرا نے واضح کیا ہے کہ وائرل ہونے والی فحش ویڈیوز ان کی نہیں بلکہ جعلی ہیں، جنہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا۔متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری اور اپنی ٹوئٹ میں وائرل ہونے والی ویڈیوز کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایڈٹ کرکے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی نامناسب ویڈیوز ان کی کردار کشی کرنے کے لیے بنائی گئیں جو کہ انتہائی غلط بات ہے۔متھیرا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اس طرح کی فحش، بولڈ اور نامناسب ویڈیوز نہیں بنائیں اور وہ اس بات پر شدید صدمے اور دکھ کا شکار ہیں کہ لوگوں نے ان کی جعلی ویڈیوز بنا کر انہیں بدنام کیا۔

انہوں نے جعلی ویڈیوز پھیلانے والوں کو اپیل کی کہ وہ انہیں بدنام کرنے کے لیے ایسی ویڈیوز نہ پھیلائیں۔متھیرا نے ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اپنے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں خبردار بھی کیا، جنہوں نے ان کی ویڈیوز پھیلائیں۔ماڈل و ٹی وی میزبان نے لکھا کہ جنہوں نے ان کی جعلی ویڈیوز پھیلا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی، وہ قانونی کارروائیوں کے لیے تیار رہیں۔متھیرا سے قبل حال ہی میں نوجوان ٹک ٹاکر امشا رحمٰن کی بھی نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جب کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر مناہل ملک کی بھی فحش ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button