پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

مریم نواز نےبھکر میں دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کر دیا

طالبات میں گل مل گئی ، لنچ بکس تقسیم کیںوزیراعلیٰ کی طالبات سے بات چیت

لاہور ( سلمان حسین) بھکر میں علم و دانش کے دئیے روشن ہو گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کیا۔ منکیرہ کے3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔


گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری، کری اور نور پور شاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ دے دیا گیا۔ مریم نواز نے گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ کی طالبات میں لنچ بکس تقسیم کئے۔ مریم نواز گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ کے کلاس روم میں پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ نے ملک پیک ریپرسے بننے والے ڈیسک دیکھ کر اظہار مسرت کیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دودھ کے خالی ڈبے کی ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک 40سال تک استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
بارش اور 100ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹمپریچر سے ری سائیکلنگ فرنیچر خراب نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے طالبات سے بات چیت کی اور طالبات میں گھل مل گئیں۔ مریم نواز کے سوال پر طالبہ نے معصومیت سے جواب دیا ع سے عین ہوتا ہے۔ معصوم طالبہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ کا ڈریس بہت اچھا ہے، ٹی وی پر روز دیکھتی ہوں آج آپ کو خود دیکھا۔ وزیراعلیٰ نے بچیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا دودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور سٹرونگ ہوجائیں۔

وزیراعلیٰ دانش سکول پہنچنے پر سفید پگڑی پہنے دو نوں بچوں کا ہاتھ پکڑکر افتتاح کے لئے ساتھ لے آئیں۔ مریم نواز نے دانش سکول منکیرہ کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ کتابیں پڑھنی چاہئیں، کتابیں پڑھنے سے علم اور عزت بڑھتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بچوں سے مختلف سوال پوچھے، سب کے پاس باری باری جاکر تصاویر بنوائیں۔ وزیراعلیٰنے دانش سکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں جاکر 3 طالبات کی سالگرہ منائی۔ مریم نواز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نرمل تحریم، شکیلہ نور اور انوشے کنول کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔’’May you have many more‘‘ وزیراعلیٰ نے طالبات کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے طالبات کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا اور کہا کہ طلبہ خوب محنت کریں آگے بڑھیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کرکے وہ حاصل کر سکتے جو بظاہر ناممکن لگتا ہے۔ کبھی ڈرنا نہیں اور پریشان بھی نہیں ہونا، اگر کچھ نہیں آتا تو سیکھیں اور جاننے کی کوشش کریں۔ بیٹیاں ہر فیلڈ میں آگے بڑھتی ہے تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماں کے طور پر اپنی بیٹیوں کے لئے پنجاب بھر میں جو ہوسکا ضرور کروں گی۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سی ایم سکول میل پروگرام اور دانش سکولوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا کہ سکول میل پروگرام کے 2لاکھ سے زائد خالی پیک کی ری سائیکلنگ، فرنیچر کاپیاں پنسل بننے لگیں۔
صوبے بھر کے 20دانش سکولوں میں 13197طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ منکیرہ دانش سکول پراجیکٹ 2017میں شروع ہوا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مکمل کرایا۔ دانش منکیرہ250ایکڑ پر قائم، دانش سکول منکیرہ میں 770 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ پنجاب کے 13 اضلاع کے 8319 سکولوں میں سی ایم میل پروگرام جاری ہے۔ 4309بوائز اور 4010 گرلز سکولوں میں سکول میل پروگرام کے تحت صحت بخش لنچ مل رہا ہے۔
سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد طلبہ کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ، 24740 تعداد بڑھ گئی۔ سکول میل پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ ملک پیک اور ایک کروڑ 22 لاکھ بسکٹ دئیے گئے۔ سکول میل پروگرام بہاولنگر، کوٹ ادو، بھکر، لیہ، میانوالی، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ، چنیوٹ، لودھراں اور وہاڑی کے سکولوں میں جاری ہے۔ مزید برآں مریم نواز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کئی دہائیوں بعد کلین سویپ پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ نے ٹیم پاکستان کو شاندار کرکٹ کھیلنے پر شاباش دی ۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کو شکست دے کر برتری ثابت کردی۔ مایہ ناز ٹیم پاکستان نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں آسٹریلیا کو آئوٹ کلاس کر دیا۔ دوسری جانب مریم نواز نے لودھراں میں بس اور ٹرک تصادم میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button