لاہور (سلمان حسین) پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے۔
کراچی کنگز کی جانب سے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 48 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 35 جبکہ مرزا سعد بیگ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے تین اور الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، جہاں شامل حسین نے 24 گیندوں پر جارحانہ 52 رنز بنائے جبکہ سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت قائم کی۔
تاہم بعد میں آنے والے بیٹرز کراچی کنگز کے بولرز، خاص طور پر حسن علی کی عمدہ باؤلنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔ کوئٹہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو اور بین میکڈرموٹ نے 25، 25 رنز کی اننگز کھیلیں، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔



