پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

پنجاب یونیورسٹی بس حادثہ، زخمی ملازمین کے نام سامنے سی این این اردوپر جاری

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)

 

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کی ریپڈ بس سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری،بس میں یونیورسٹی کے 19 ملازمین سوار تھے۔

سی این این اردوڈاٹ کام حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کے نام سامنے لے آیا۔

حادثہ میں زخمی ہونےوالے ملازمین میں ندیم سلیمان، سید وقار علی، جنید، محمد عرفان، فرقان، یونس، شکیل احمد، محمد ارشد، محمد ریاض، شوکت، عدنان،

حافظ رشید، عبدالجبار، نذیر رشید، تنویر حسین، محمد انور، محمد صدیق، نعمان علی، محمد اسحاق، ندیم اور فیاض شامل ہیں۔


ترجمان پنجاب یونیورسٹی کےمطابق حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے میں 16 ملازمین زخمی ہوئےجنہیں مانسہرہ ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کیاگیا بعد ازاں تمام زخمیوں کوہسپتال سےڈسچارج کردیا گیا۔

ڈرائیور کےمطابق سامنے سے آنےوالی گاڑی کوبچاتے ہوئےسڑک پر پھسلن کے باعث بس بےقابو ہوئی اورکھائی میں جاگری۔ ترجمان کےمطابق یونیورسٹی کے ملازمین ذاتی ٹور پر ناران،کاغان گئےتھے،جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ زخمی ملازمین کی دیکھ بھال اور نگہداشت کر رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button