پاکستانتازہ ترین

عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پائونڈ کیس کی سماعت کل

کاز لسٹ جاری، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کرینگے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت کل (31 مارچ) کو ہوگی۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر فریقین کے وکلاء سے جواب طلب کر رکھا ہے، جبکہ نیب نے سزا معطلی کی درخواستوں پر قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی سزاؤں کے خلاف معطلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری 2025 کو دونوں کو اس کیس میں سزائیں سنائی تھیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں بھی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس سے متعلق ایک اپیل کی سماعت 31 مارچ کو ہوگی، جس کی سربراہی جسٹس ہاشم خان کاکڑ کریں گے۔

اس تین رکنی بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہتک عزت کیس میں ٹرائل کے دوران شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ہتک عزت کیس گزشتہ آٹھ سال سے زیر سماعت ہے، جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے شہباز شریف پر پاناما کیس کے دوران 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button