پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

سی این این اردوڈاٹ کام کے سینئر رکن شہزاد فراموش حلقہ ارباب ذوق کے بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب

سیکرٹری کی سیٹ پر آفتاب جاوید اور آفتاب احمد خان میں مقابلہ

لاہور:(بیوروچیف) شاعر ادیب، سینئر صحافی شہزاد فراموش حلقہ ارباب ذوق کے سال 2026-27 کیلئے بلا مقابلہ سیکرٹری منتخب ہو گئے۔گزشتہ روز پاک ٹی ہاؤس لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد الیکشن کمشنر واجد امیر نے اعلان کیا کہ ان کے پاس حلقہ کی دو سیٹوں سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے انتخاب کیلئے تین فارم جمع ہوئے جن میں جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر شہزاد فراموش نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور ان کے مقابلے میں حلقہ کے کسی بھی رکن نے فارم جمع نہیں کروائے اس لئے وہ بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

SHAHZAD-FARAMOSH
شہزاد فراموش سی این این اردوڈاٹ کام کے کالم نگار،شاعراور سینئر صحافی ہیں

سیکرٹری کی سیٹ پر 2فارم موصول ہوئے جن میں آفتاب جاوید اور آفتاب خان آمنے سامنے ہیں اگر 5اپریل تک اگر کوئی اعتراض موصول نہ ہوا یا کوئی امیدوار کاغذ واپس نہیں لیتا تو شیڈول کے مطابق 12اپریل کو الیکشن ہو گا۔

AFTAB-AHMAD-KHAN
آفتاب احمد خان

 

aftab-javed
آفتاب جاوید

 

 

جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش کو حلقہ کے ارکان اور صحافیم برادری نے مبارکباد دی۔

شہزاد فراموش سی این این اردوڈاٹ کام کے کالم نگاراور سینئر صحافی ہیں جو کئی دہائیوں سے پنجابی اور اردو ادب کی خدمت کر رہے ہیں ان کاربع صدی پہلے ایک شعری مجموعہ نوائے فراموش آ چکا ہے جب کہ گزشتہ سال ان کی پنجابی کہانیوں پرمشتمل کتاب ”چپ، ساہ تے سُفنے“ سانجھ پبلی کیشنز نے شائع کی۔شہزاد فراموش پنجابی ادبی ماہنامہ ”جنت“ کے ایڈیٹر اور پنجابی ادبی سنگت کے میگزین سنیہا کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

وہ روزنامہ خبریں،روزنامہ حالات، روزنامہ حریف کے ادبی صفحات کے بھی انچارج رہے۔ اخبارات میں انکے نامور ادیبوں اور صحافیوں سے لئے گئے انٹرویوز بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔وہ ناقابلِ فراموش کے نام سے کالم بھی لکھتے ہیں اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر بھی ہیں،پریس کلب میں گاہے گاہے ہونے والی ادبی تقریبات میں بھی ان کا کردار اہم ہے۔

یاد رہے حلقہ ارباب ذوق کے سیکرٹری شاذیہ مفتی اور جوائنٹ سیکرٹری سلمان رسول اشرف نے گزشتہ اتوار سعود عثمانی کی صدارت میں حلقہ کے اجلاس کا انعقاد کیا جس میں عزل انصر منیر نے پیش کی اور افسانہ تنویر عالم نے پیش کیا،سہیل ممتاز وقت پر نہ آسکنے پر نظم پیش نہ کر سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button