انٹر نیشنلتازہ ترینفن اور فنکار

لیڈی گاگا نہ گاسکیں گی گانا،اہم وجہ سامنے آگئی

نیویارک:(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین شہر مونٹریال میں لیڈی گاگا کے کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے گلوکارہ نے طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کردیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ گانا گانے سے قاصر ہیں۔گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان سے معذرت کی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے طے شدہ کانسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی انہیں اپنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث انہوں نے لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام کرنے اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا کیونکہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز اور راگ کو متاثر کر سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button