انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

تیل کی عالمی منڈی میں گراوٹ، شہباز شریف کی اہم ہدایات،فی لٹر کتنی کمی کا امکان؟

برینٹ کروڈ کی قیمت 15.9 فیصد کمی کے بعد 92.30 ڈالر فی بیرل تک آ گئی،سٹاک مارکیٹس میں تیزی

نیویارک،اسلام آباد: (ویب ڈیسک)امریکہ اور ایران کے درمیان مشروط دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈیوں میں بڑا ردعمل سامنے آیا ہے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ سٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعدوزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کی ہدایات جاری کردی ہیں اورکہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو مستفید کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 سے 60 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، وزارت پٹرولیم سمیت متعلقہ وزارتوں نے تیل کی قیمتوں میں کمی پر غور شروع کر دیا، عرب خام تیل کی آئندہ 2 روز میں مانیٹرنگ کے بعد پاکستان میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 15.9 فیصد کمی کے بعد 92.30 ڈالر فی بیرل تک آ گئی جبکہ امریکی مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والا خام تیل بھی تقریباً 16.5 فیصد کمی کے ساتھ 93.80 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔تاہم ماہرین کے مطابق قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جہاں تنازع شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو تیل تقریباً 70 ڈالرفی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

یاد رہے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی سپلائی شدید متاثر ہوئی تھی، خاص طور پر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر حملوں کی دھمکی کے بعد توانائی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔جنگ بندی کے بعد ایشیا پیسیفک خطے کی سٹاک مارکیٹس میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔جاپان کے نکئی 225 انڈیکس میں 4.5 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button