انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترین

جے ڈی وینس کی آمد،بی آئی ایس پی کی رقم،نہاری،لسی،لنڈے کی شرٹ والے میمزکی بھرمار

لاہور:(بیوروچیف)امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، منچلوں اور زندہ دلوں نے اس موقع کو بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور اس موقع پر مختلف میمز بنا کر اور تبصرے کر کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں۔

ایک منچلے نے مصنوعی ذہانت سے جے ڈی وینس کی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی تصویر پوسٹ کر کے لکھا کہ وینس کو نجی مشروب کمپنی کی جانب سے موٹر بائیک ملے گی۔

ایک صارف نے ایڈٹ کی گئی تصویر بنا کر لکھا جے ڈی وینس ناشتہ میں نہاری کھانے کے بعد۔ ایک صارف نے تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا جے ڈی وینس پاپڑ دستیاب ہیں۔

ایک منچلے نے آن لائن فراڈ پر چوٹ کرتے ہوئے جے ڈی وینس کی اپنے موبائل کو دیکھتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے آپ کیلئے 75 ہزار600 روپے آئے ہیں، آپ کا یہ نمبر بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ تھا، براہ کرم اس واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔

ایک تصویر میں جے ڈی وینس کواندرون لاہورکی معروف جگہ پر لسی پیتے ہوئے دکھایا گیا جس میں وہ دکاندار سے پنجاب میں کہہ رہے ہیں کہ ’’پہلوان! لسی میں پیڑا ڈال کے‘‘۔

ایک زندہ دل نے مصنوعی ذہانت سے تیار کر دہ حیرانی اور بے بسی کے جذبات سے بھرپور تصویر شیئر کی اور کیپشن جمایا کہ جے ڈی وینس نے اسلام آباد کے اتوار بازار میں اپنی استعمال شدہ شرٹ کو فروخت ہوتے ہوئے پہچان لیا۔

ایک شخص نے امریکی نائب صدر کو مشورہ دیا کہ پاکستان آتے ہوئے پی ٹی اے اپرووڈ موبائل لے کر آنا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button