پاکستان کی سفارتکاری،ایران نے آبنائے ہرمزکھول دی، ٹرمپ کا اظہار تشکر،اتوارکوپھر اسلام آباد میں مذاکرات ؟،تیل سستا

اسلام آباد،تہران:(ویب ڈیسک)پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں ؟ایران نے تمام جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا۔
آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا۔

،امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے اظہار تشکر کیا جبکہ اتوار کو اسلام آباد میں ایران،امریکہ کے دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھول رہے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران تمام کمرشل بحری جہاز ایران کی جانب سے مقرر کردہ مربوط (کوآرڈی نیٹڈ) روٹ کے ذریعے گزر سکیں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ یہ روٹس پہلے ہی ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کیے جا چکے ہیں۔
آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر سامنے آتے ہی برینٹ خام تیل کی قیمت 10 فیصد کم ہوگئی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے اعلان کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل پونے 7 فیصد سستا ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی 87 اعشاریہ 95 اور برینٹ کا ریٹ 91 ڈالر فی بیرل ہوچکا ہے۔
دوسری طرف آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر پر یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی آگئی۔ سوئٹزرلینڈ، فرانس، جرمنی، برطانیہ، اسپین سمیت دیگر یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں 1 فیصد کی بڑھوتری دیکھنے میں آئی ہے۔
نوٹ:اس خبر سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔



