پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

ساہیوال: ذہنی معذورلڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،ملزم آزاد

اقبال مسیح کی 17سالہ بیٹی کوپھوپھی زاد5ماہ تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا،مقدمہ درج

ساہیوال :(ویب ڈیسک) عزیزآباد کالونی میں ذہنی معذور 17سالہ لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ کا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، ملزم گرفتار نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال شمعون مسیح کی 17سالہ ذہنی معذور بیٹی (ع) کو دھوکہ سے اس کا پھوپھی زادیوسف مسیح ہمرا ہ لے گیا اور جبراً زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم عرصہ چار پانچ ماہ سے اپنے دو نامعلوم دوستوں سے مل کر لڑکی کو زیادتی اور ہوس کا نشانہ بناتے رہا۔

گزشتہ روز علشبہ جب گھر میں بے ہوش ہو کر گر گئی تو اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں لیڈی ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد چار ماہ کی حاملہ قرار دے دیا جس کے بعد (ع )نے اپنی بہن سائرہ کو ہکلا کر تمام واقعات بتائے ۔

پولیس غلہ منڈی نے آصف اقبال کی مدعیت میں مقدمہ 376ت پ درج کر کے تفتیش شرو ع کردی ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔ملزموں کی گرفتاری کے لیے مکینوں نے احتجاج کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button