تازہ ترینسپورٹس

دوسراون ڈے ،شاہینوں کی 10وکٹوں سے فتح،صائم کی سنچری

بلاوائیو:(ویب ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

زمبابوے نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کے کپتان کریگ اروِن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز کرنے والے توانداناشے مارومانی دوسرے ہی اوور میں محمد ابرار کا شکار بن گئے، وہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کے دوسرے اوپننگ بلے باز جویلورڈ گمبی 5 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، ڈیون مائرز 33 اور کپتان کریگ ارون 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے، سین ولیمز نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سکندر رضا 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے محمد ابرار 4، سلمان علی آغا 3، فیصل اکرم اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تعاقب میں پاکستان نے 146 رنز کا ہدف 19 ویں اورر میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کرلیا، صائم ایوب 113 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ عبداللہ شفیق 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر جارح مزاج نوجوان اوپننگ بلے باز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ کے لیے زمبابوے نے اپنی فاتح سائیڈ برقرار رکھی ہے جب کہ قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو موقع دیا گیا ہے اور محمد حسنین کی جگہ محمد ابرار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ
محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، ابرار احمد، اور فیصل اکرم

زمبابوے کا اسکواڈ
کریگ ارون (کپتان)، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا اور سین ولیمز

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button