پاکستانتازہ ترینکاروبار

سیاسی کشیدگی سٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبی،ہنڈرڈانڈیکس میں بڑی کمی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)ملک میں جاری سیاسی کشیدگی سٹاک مارکیٹ کو بھی لے ڈوبی ہنڈرڈانڈیکس میں بڑی کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی بڑھنے کے منفی اثرات کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) ’کریش‘ کر گئی، منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 505 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صبح اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 97 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، بعد ازاں بینکنگ سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی واپس آگئی۔

صبح 11 بج کر 15 منٹ پر کے ایس ای انڈیکس ایک ہزار 642 پوائنٹس یا 1.68 فیصد اضافے سے 99 ہزار 723 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا، تاہم دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر 2 ہزار 281 پوائنٹس یا 2.33 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 798 پوائنٹس پر آگیا۔

بعد ازاں فروخت کے مزید دباؤ سے 100 انڈیکس سیشن کے اختتام سے کچھ دیر قبل 95 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 2 ہزار 909 پوائنٹس یا 2.97 فیصد کی کمی سے 95 ہزار 171 پوائنٹس پر دیکھا گیا جبکہ مارکیٹ کے اختتامی اوقات میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 94 ہزار 200 کی سطح پر دیکھا گیا۔

منگل کو مارکیٹ کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار 505 پوائنٹس (3.71 فیصد ) کی کمی سے 94 ہزار 574 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بند ہوا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button