پاکستانتازہ ترین

ہیمانی کا بڑا کارنامہ: کرغزستان سے پاکستان تک نئی تجارتی راہداری، پہلا ٹرانزٹ ٹرک سوست پہنچ گیا

افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے نئی لاجسٹک راہ کھل گئی، ہیمانی پہلے برآمد کنندگان میں شامل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف کمپنی ہیمانی نے علاقائی تجارت میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کرغزستان سے پاکستان تک نئی متبادل تجارتی راہداری کے آغاز میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس پیش رفت کے تحت کرغزستان سے پہلا ٹرک ٹرانزٹ سامان لے کر سوست ڈرائی پورٹ پہنچ گیا، جو افغانستان کو بائی پاس کرتے ہوئے کامیابی سے پاکستان میں داخل ہوا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی نقل و حرکت ہے جس میں دولت مشترکہ کے آزاد ریاستوں (CIS) کے ملک نے اپنی ٹرانسپورٹ استعمال کی۔

یہ اقدام خطے میں تجارت اور لاجسٹکس کے نئے دور کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

ہیمانی اس تاریخی پیش رفت سے فائدہ اٹھانے والے پہلے برآمد کنندگان میں شامل ہے، جس نے عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں اپنی قیادت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ یہ کھیپ کرغزستان میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) کی پارٹنر کمپنی کے ذریعے فراہم کی گئی۔

کمپنی کے مطابق،
“یہ صرف ایک لاجسٹک کامیابی نہیں بلکہ علاقائی تجارت کے لیے ایک تبدیلی کا لمحہ ہے۔ ہیمانی نئے تجارتی راستوں کے فروغ اور وسطی و جنوبی ایشیا میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔”

ہیمانی نے اس کامیابی میں کردار ادا کرنے پر پاکستانی سفارتخانے کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ نیا ٹرانزٹ روٹ نہ صرف روایتی راستوں پر انحصار کم کرے گا بلکہ برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے نئی منڈیاں بھی کھولے گا، جس سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button